پاکستان میں عیش و عشرت کی زندگی گزارنے والے بیرون ملک ٹیکسی چلانے لگے

ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی کینیڈا میں ٹیکسی چلانے کی اطلاعات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جون 2018 14:13

پاکستان میں عیش و عشرت کی زندگی گزارنے والے بیرون ملک ٹیکسی چلانے لگے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 جون 2018ء) : کوئی بھی سیاسی رہنما انتخابات میں کامیاب ہونے سے قبل چاہے کتنی ہی سادہ زندگی گزار رہا ہو، لیکن ااقتدار میں آتے ہی اس کی تیور اور رہن سہن میں نمایاں تبدیلی آ جاتی ہے۔ پاکستان کے سیاسی حکمرانوں کو دیکھ کر ہرگز ہم یہ نہیں سوچ سکتے کہ وہ کسی عام انسان کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں۔ بلٹ پروف گاڑیاں ، باڈی گارڈز اور پروٹوکول میں گھرے یہی سیاستدان جب بیرون ملک جاتے ہیں تو کوئی ان کی طرف دیکھتا بھی نہیں ہے۔

وہی سیاستدان جو پاکستان میں سر اُٹھا کر عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر عیش کرتے ہیں وہی سیاستدان بیرون ملک جاتے ہی اپنی گردن جھُکا کر اوقات میں واپس آجاتے ہیں۔ ملک کے سابق وزیر اعظم نواز شریف جو یہاں پاکستان میں پروٹوکول کے بغیر کہیں نہیں جاتے ، لندن جاتے ہی خود شاپنگ مالز میں گھومتے اور ہوٹلوں میں کھانا کھاتے نظر آتے ہیں، حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی سے منسوب کی جانے والی ایک پوسٹ وائرل ہوئی۔

(جاری ہے)

اس پوسٹ میں معروف ٹیکسی سروس اُوبر کا ایک ڈرائیور اکاؤنٹ تھا جس پر تصویر اور نام حیدر عباس رضوی کا موجود تھا۔ اس تصویر کو پہلے پہل تو بے بنیاد اور فوٹو شاپ قرار دیا گیا لیکن آج قومی اخبار میں بھی یہ خبر شائع کی گئی۔ قومی اخبار کی رپورٹ کی مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی کی کینیڈا میں آن لائن ٹیکسی اُوبر چلانے کی پروفائل تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اس پروفائل تصویر کے مطابق حیدر عباس رضوی گذشتہ 11 ماہ سے کینیڈا میں آئن لائن ٹیکس اُوبر چلا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی وائرل تصویر پر ملے جُلے رد عمل کا اظہار کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین میں نے کئی افراد نے حیدر عباس رضوی کی اس پروفائل تصویر کو ان کے عاجز ہونے اورمحنت کر کے کمائی کرنے کا طریقہ قرار دیا لیکن کچھ ناقدین نے حیدر عباس رضوی کو ماضی کے جھروکوں کے کچھ اقدامات یاد کروائے اور کہا کہ جن کی ایک کال پر کراچی میں ٹرانسپورٹ تک بند ہو جاتی تھی وہ آج خود کینیڈا میں ٹیکسی چلا رہے ہیں۔