ذو الفقار مرزا بتائیں جائیدادیں، فارم ہائوس اور شوگر ملیں کیسے بنالیں نفیسہ شاہ

ذوالفقارمرزا اور فہمیدہ مرزا نے 43 کروڑ روپے کے قرضے معاف کرائے ،ْ بیان

پیر 4 جون 2018 14:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کہتے ہیں کہ وہ ایک جوڑا پہن کربدین سے گئے ،ْپھر انہوں نے جائیدادیں، فارم ہائوس اور شوگر ملیں کیسے بنالیں ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزاکی پیپلز پارٹی چھوڑ کر جے ڈی اے میں شمولیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقارمرزا اور فہمیدہ مرزا نے 43 کروڑ روپے کے قرضے معاف کرائے۔

(جاری ہے)

نفیسہ شاہ نے کہا کہ فہمیدہ مرزا جب اسپیکر تھیں تو انہیں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈ ملے، وہ بتائیں کہ اس کے باوجود بدین میں ترقی کیوں نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے قرضے معاف کرائے الیکشن کمیشن انہیں الیکشن نہ لڑنے دے۔