ایئر پورٹ پر تعینات حکام نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،ْ ماں اور بیٹا گرفتار

مسافر خاتون نے ہیروئن کپڑوں کی پیکنگ میں چھپا رکھی تھی، خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا

پیر 4 جون 2018 14:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) ایئر پورٹ پر تعینات حکام نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ماں اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے مسقط جانے والی خاتون شبنم ریاض اور اس کے بیٹے اربکان کے سامان سے سوا کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے بتایا کہ مسافر خاتون نے ہیروئن کپڑوں کی پیکنگ میں چھپا رکھی تھی، خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :