نیب ہیڈ کوارٹرز ، تمام ریجنل بیوروز میں سرکاری ریکارڈ کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ‘ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت
سرکاری ریکارڈ صرف اور صرف سرکاری مقصد کیلئے نیب کے ہیڈ کوارٹرز ،تمام ریجنل بیوروز کی عمارت سے باہر جانا چاہیے ،غیر متعلقہ افراد کے ہاتھوں میں کسی صورت نہیں جانا چاہیے‘چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس
پیر 4 جون 2018 14:40
(جاری ہے)
چیئرمین نیب جاوید اقبال نے انٹیلی جنس اینڈ ویجلنس سیل کو ہدایت کی کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام علاقائی دفاتر میں سرکاری ریکارڈ کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اہم اور حساس دستاویزات کی سیکریسی کو نہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ نیب کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں سرکاری ریکارڈ کی حفاظت کے لئے نیب کا سرکاری ریکارڈ خسوصاً اہم مقدمات کا ریکارڈ کسی بھی صورت غیر متعلقہ افراد کے ہاتھوں میں نہیں پہنچنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں آنے اور جانے والے نیب کے افسران اور اہلکاروں اور درخواست دہندگان کی سکیورٹی اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور اس کا خاص خیال رکھا جائے کہ نیب کا سرکاری ریکارڈ صرف اور صرف سرکاری مقصد کے لئے نیب کے ہیڈ کوارٹرز اور تمام ریجنل بیوروز کی عمارت سے باہر جائے اور غیر متعلقہ نیب کے افراد اور غیر متعلقہ پرائیویٹ افراد کے ہاتھوں میں کسی صورت نہیں جانا چاہیے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نیب کی تمام فائلوں اور مقدمات کا مناسب اندراج کرتے ہوئے ڈائری نمبر ، تاریخ اور وقت کا اندراج متعلقہ رجسٹر میں یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کے افسران ، اہلکاروں کی سکیورٹی ، سکیورٹی پالیسی کے تحت یقینی بنائی جائے ۔ سکیورٹی ہدایت کی مبینہ خلاف ورزی کرنے والے خلاف پہلے ہی انکوائری جاری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.