فاروق ستارسمیت 4 ایم کیوایم رہنمائوں کی گرفتاری کا حکم

ملزمان کو گرفتارکرکے 9 جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

پیر جون 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) عدالت نے لائوڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار،، نسرین جلیل،، حیدرعباس رضوی اور فیصل سبزواری کی گرفتاری کا حکم دے دیاہے۔پیرکوکراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار و دیگر کی گرفتاری کا حکم دے دیا، عدالت نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنمائوں میں نسرین جلیل،، حیدرعباس رضوی،، فیصل سبزواری کی بھی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے 9 جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ 2015 میں تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔