سید خاور شاہ میموریل فٹ بال ، اسوا اکیڈمی نے ماڈل ٹائون اکیڈمی کو 3-2 گول سے ہرا دیا

پیر 4 جون 2018 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) کے زیراہتمام سید خاور شاہ میموریل انڈر-14 فٹ بال میچ میں اسوا اکیڈمی نے ماڈل ٹائون اکیڈمی کو 3-2 گول سے ہرا دیا،گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں دو، دو گول سے برابرر ہیں، دوسرے ہاف میں ماڈل ٹا?ن نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-2 گول سے جیت لیا، پہلے ہاف کے تیسرے منٹ میںماڈل ٹا?ن کی جانب سے بہراز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 10 ویں منٹ میں اسوا کی طرف سے آصف نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا، 20 منٹ میں ماڈل ٹائون کی طرف سے باقر نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا جس کے پانچ منٹ بعد اسوا کے کبیر نے گول کرکے دوبارہ میچ 2-2 گول سے برابر کردیا،دوسرے ہاف کے 30 ویں منٹ میں اسوا اکیڈمی کے حمزہ نے گول کرکے مقابلہ 3-2 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا، ریفری کے فرائض محمد عثمان نے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض محمد اسد نے انجام دیئے، میچ کے اختتام پر پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سابق صدر سید خاور شاہ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے، اسوا اکیڈمی کے صدر رانا تنویراحمد نے سید خاور شاہ کی ملک میں کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے خدمات اورکاوشوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید خاور شاہ کی خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا،

متعلقہ عنوان :