خیرپور ضلع کی مختلف یوسیز میں عوام کو قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لیے نادرا کی موبائل ٹیمیں 29جون تک موجود رہیں گی، نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹرسکھر

پیر 4 جون 2018 15:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹرسکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیرپور ضلع کی مختلف یوسیز میں عوام کو قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لیے نادرا کی موبائل ٹیمیں 29جون تک موجود رہیں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ضلع خیرپور کے تعلقہ خیرپور، نارا،ٹھری میرواہ، کنگری،صوبھو دیرو، فیض گنج اور کوٹ ڈیجی کی مختلف یوسیز میں قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لیے نادرا کی موبائل ٹیمیں 01 جون تا29 جون 2018 تک موجود رہیں گی اس سلسلے میں عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نادرا کی موبائل ٹیموں سے رابطے کریں۔

متعلقہ عنوان :