اسپیکرپنجاب اسمبلی کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےپارلیمانی کمیٹی قائم

پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کودن12 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا، پارلیمانی کمیٹی میں معاملہ حل نہ ہوا تو الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔میڈیا رپورٹس

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ پیر جون 15:18

اسپیکرپنجاب اسمبلی کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےپارلیمانی کمیٹی ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جون 2018ء) : اسپیکرپنجاب اسمبلی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کودن12 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا، پارلیمانی کمیٹی میں معاملہ حل نہ ہوا تو الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے تحریک انصاف کے اصرار پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کو حتمی شکل دینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل قائم کردی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کی جانب سے رانا ثناءاللہ،، عمران نذیر، ملک احمد خاں کے نام شامل ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی میں میاں محمود الرشید، سبطین خان اورمحمد شعیب صدیقی کا نام شامل ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کودن12 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ واضح رہے اس سے قبل بھی تحریک انصاف نے اپنے ہی نامزد کردہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی نے ناصر محمود کھوسہ کے نام کو متنازع گردانتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا نام نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید نے کہا کہ نامزد نام پر پارٹی اور باہر سے مخالفت کی آوازیں آرہی تھیں۔ نئے نام پارٹی مشاورت کے بعد آج ہی سامنے آجائیں گے۔ تحریک انصاف نے کامران رسول اور طارق کھوسہ کے ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سابق چیف سیکرٹری ناصرمحمود کھوسہ کا نام دیا گیا تھا، جلد بازی میں غلطی ہوگئی۔ اب ہم نام واپس لے رہے ہیں۔ مزید برآں اب تحریک انصاف نے بڑی جدوجہد کے بعد اوریا مقبول جان، ایاز میر، حسن عسکری سمیت چار نام پیش کیے ہیں۔ ان ناموں میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ اب پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی۔