نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات

پیر 4 جون 2018 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے نگران وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔