ہوائی فائرنگ ایک لعنت ہے، ڈاکٹر انصار الابرار

پیر 4 جون 2018 15:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) انصار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ممتاز سیاسی و سماجی کارکن ڈاکٹر انصار الابرار نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ ایک لعنت ہے، وہ گزشتہ روز مردان میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے ایک منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں باسط غیاث، نور الوہاب، سید ساجد علی شاہ، ڈاکٹر حکیم محمد فاروق، انور زیاد، حکیم گل نہار و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

انہوںنے کہا کہ چند لمحوں کی خوشی کسی کی زندگی برباد کرکے کسی کی جان لے سکتی ہے جو کہ قتل کے مترادف ہے۔ اس لئے اعلیٰ حکام اس سلسلے میں عوامی سطح پر ایک اگاہی مہم چلانے سمیت اس کے تدراک کے لئے سخت سے سخت اقدامات اُٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ جیسے لعنت کے خلاف ہم انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :