سکالرڈاکٹر عصمت شاہین نے بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر لی

پیر 4 جون 2018 15:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور کے انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز (آئی بی ایم ایس) کی سکالرڈاکٹر عصمت شاہین نے بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر لی ۔واضح رہے کہ وہ کے ایم یو سے بائیو کمسٹری میں پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی جب کہ یونیورسٹی کی چوتھی سکالر ہیں جو پی ایچ ڈی ڈگری کی حقدار قرار پائی ہیں۔

ڈاکٹرعصمت شاہین کی پی ایچ ڈی کی ڈیفنس گزشتہ روز یونیورسٹی کے ملٹی پر پز ہال میں منعقد ہوئی جس میں فیکلٹی کے علاوہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سکالرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈاکٹرعصمت شاہین کی سپر وائیزر کے ایم یو آئی بی ایم ایس کی بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسرڈاکٹر روبینہ نازلی تھیں۔

(جاری ہے)

ان کے اندرونی ممتحن کے فرائض کے ایم یو آئی بی ایم ایس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرسعدیہ فاطمہ نے انجام دیئے جب کہ بیرونی ممتحن کے طور پر ڈیفنس میں یونیورسٹی آف پشاور بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی پروفیسر ڈاکٹر غوثیہ لطف اللہ شریک ہوئیں۔

ڈاکٹر عصمت شاہین نے ممتحمین اور شرکاء کے سولات کے جوابات دیئے اور انہوں نے کامیابی سے اپنی تحقیق کا دفاع کیا جس پر انہیں ممتحمین کی جانب سے پی ایچ ڈی ڈگری کا حقدار قرار دیا گیا۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو اساتذہ بالخصوص اپنے سپر وائیزر پروفیسر ڈاکٹرروبینہ نازلی اور آئی بی ایم ایس کی ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرظل ھما اور ڈین بیسک میڈکل سائنسز پروفیسرڈاکٹر جواد احمد کی خصوصی شفقت وراہنمائی اور اپنے والدین کی پر خلوص دعائوں کا نتیجہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :