ڈیوڈ وارنر کینیڈین ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں سٹیون سمتھ کو جوائن کریں گے

پیر جون 15:30

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) معطلی کا شکار آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر رواں ماہ کینیڈا میں شیڈول گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، وہ لیگ میں ہم وطن کرکٹر سٹیون سمتھ کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ 28 جون سے 15 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ وارنر اور سمتھ کو دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے باعث ایک برس کی معطلی کا سامنا ہے تاہم اب دونوں کرکٹرز رواں ماہ کرکٹ میدانوں میں دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے، وارنر کینیڈین لیگ وینی پیگ ہاکس جبکہ سمتھ ٹورنٹو نیشنلز کی نمائندگی کریں گے۔