ولیمز سسٹرز کو فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست

پیر جون 15:30

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) سرینا ولیمز اور وینس ولیمز پر مشتمل امریکن جوڑی کو سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

فرنچ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں سپین کی مارٹنز سانچز اور ان کی سلوانین جوڑی دار ایندریجا کلیپک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ولیمز سسٹرز کو 6-4، 6-7 اور 6-0 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :