راشد خان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے بائولر بن گئے

پیر 4 جون 2018 15:30

ڈیرہ ڈون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) افغانستانی سپنر راشد خان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے بائولر بن گئے، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے کیریئر کی پچاس وکٹیں مکمل کیں، اس کے ساتھ ہی وہ تیز ترین پچاس وکٹیں مکمل کر کے جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، دونوں بائولرز نے 31، 31 میچز میں 50 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کیا تھا، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پچاس وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کو حاصل ہے جنہوں نے 26 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

(جاری ہے)

راشد خان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے محمد نبی کے بعد دوسرے افغانستانی بائولر ہیں۔