Live Updates

عوام کو خبروں اور معلومات کی آگاہی کے لئے شہباز شریف کا اہم اقدام

عوام کو باخبر رکھنے کے لیے صدر مسلم لیگ ن کا آفیشل ٹویٹراکاونٹ متعارف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 4 جون 2018 15:37

عوام کو خبروں اور معلومات کی آگاہی کے لئے شہباز شریف کا اہم اقدام
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 جون 2018ء) عوام کو خبروں اور معلومات کی آگاہی کے لئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن کا آفیشل ٹویٹراکاونٹ متعارف کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے کا استعمال اب عام ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا کی طاقت سے بھی انکار ممکن نہیں ہے۔تمام سیاست دان بھی اب سوشل میڈیا پر بہت متحرک دکھائی دیتے ہیں۔لوگوں کو اپنی پارٹی پالیسیوں سے متعلق بھی سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے آگاہ کرتے ہیں۔

اسی طرح اب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی اس حوالے سے ایک قدم اٹھایا یے،میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کا بطور ن لیگ صدر ایک اکاؤنٹ متعارف کروایا گیا ہے۔جو کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بنایا گیا ہے۔اس ٹویٹر اکاؤنٹ کا نام ’پریزیڈنٹ پی ایم ایل این ‘ ہے۔

(جاری ہے)

اس اکاؤنٹ کو بنانے کا مقصد لوگوں کو ن لیگ کی پالسیوں اور مختلف موضوعات پر اپنے موقف سے آگاہ کرنا ہے۔

اس کے علاوہ ن لیگ کی سیاسی سرگرمیوں ،ن لیگ کی جاری مہم اور مختلف موضوعات پر ن لیگ کی رائے سے متعلق آگای کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ اکاؤنٹ ن لیگ کے صدر کے دفتر سے چلایا جائے گااور صدر ن لیگ شہباز شریف کی اجازت کے بعد ہی اس ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کی جائے گی اور لوگوں کو معلومات اور خبروں سے آگاہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ن لیگ کے صدر نواز شریف تھے تا ہم پاناما پیپرز کے بعد نواز شریف کو وزارت عظمی سے ہاتھ دھونا پڑا،اور ان سے پارٹی صدارات بھی چھین لی گئی جس کے بعد نواز شریف نے اپنے بھائی کو پارٹی کا صدر بنایا تھا۔

اور نواز شریف اب ن لیگ کے تا حیات قائد ہیں۔شہباز شریف اب بطور صدر ن لیگ اپنی ذمہ دارایاں نبھا رہے ہیں۔ان پر بھی تنقید بھی کی جاتی ہے کہ شہباز شریف بس نام کے صدر ہیں جب کہ پارٹی میں وہی ہوتا ہے جو نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز چاہتی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات