امریکا بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عبدالعلی علی عسکری

پیر 4 جون 2018 15:50

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ایران کے قومی نشریاتی ادارے کے سربراہ عبدالعلی علی عسکری نے کہا ہے کہ امریکا عالمی رائے عامہ میں پے در پے رسوائی کے نتیجے میں بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے اپنے اوپر عائد کی جانے والے پابندیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا سامراجی محاذ کے ابلاغیاتی اداروں کی اجارہ داری کے خاتمے اور ایران نیز عالمی رائے عامہ کے سامنے اپنی پے در پے رسوائی کی وجہ سے بوکھلایا ہوا ہے۔ڈاکٹر علی عسکری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکا اس وہم میں مبتلا ہے کہ وہ ایرانی عوام کے خلاف مسلسل پابندیاں عائد کر کے اپنی زوال کی رفتار کم کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا الٹا نتیجہ برآمد ہو گا اور ایران کے عوام امریکہ کے مقابلے میں پہلے زیادہ متحد ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے پندرہ مئی کو ایران کے قومی نشریاتی ادارے کے سربراہ کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :