افغانستان میں امریکی ڈرون حملے ہی عام شہریوں کی ہلاکتوں کی بڑی وجہ ہیں،عبداللہ عبداللہ

پیر جون 15:50

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے ہی عام شہریوں کی ہلاکتوں کی بڑی وجہ ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے امریکی ڈرون حملوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ یورو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں پر امریکی ڈرون حملے ہی عام شہریوں کی ہلاکتوں کی بڑی وجہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سترہ برس سے جاری امریکی ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے افغان عوام اور حکام کے غم و غصے میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فضائیہ کی سینٹرل کمانڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران افغانستان میں مختلف حملوں کے دوران پانچ سو ساٹھ سے زائد بموں کا استعمال کیا گیا۔ گزشتہ سال کے دوران افغانستان پر امریکی حملوں میں سیکڑوں کے بے گناہ افغان شہری مارے گئے۔ہیومن رائٹس واچ نے بارہا افغانستان میں امریکی حملوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :