شنگھائی روح بین الاقوامی تعلقات کا نیا تصور ہے، پاکستانی سفیر مسعود خالد

پیر 4 جون 2018 15:50

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے علاقائی امن و استحکام کی حفاظت اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے سلسلے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کو خوب سراہتے ہوئے اور تنظیم میں شمولیت کے بعد گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے شہر چنگ تاو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد سے قبلانہوں نے کہا کہ پاکستان، تنظیم کے دوسرے ارکان کے ساتھ ملکر شنگھائی روح کو پوری طرح بروئے کار لائیگا اور تنظیم کی نئی ترقی کے لیے کوشش کرتا رہیگا۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم آبادی اور زمینی رقبے کے لحاظ سے دنیا میں سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی روح بین الاقوامی تعلقات کا نیا تصور ہے جو کہ پوری طرح بروئے کار لایا جانا چاہیے۔