پاکستان میں پیاز کی پیداوار کے تناسب سے سندھ پہلے،بلوچستان دوسرے، پنجاب تیسرے ، خیبر پختونخواہ چوتھے نمبر پر آگیا

پیر 4 جون 2018 16:10

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان میں پیاز کی پیداوار کے تناسب سے سندھ پہلے ، بلوچستان دوسرے، پنجاب تیسرے ، خیبر پختونخواہ چوتھے نمبر پر آگیاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ سندھ میں پیاز کی مجموعی پیداوار 39 فیصد، بلوچستان میں 35 فیصد، پنجاب میں 18 فیصد ، خیبر پختونخواہ میں 8فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ پیاز کی پیداوار کے لحاظ سے ہمارا ملک نہ صرف خود کفیل ہو چکاہے بلکہ پیاز کو دوسرے ممالک کو برآمد کرکے قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جا رہاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ رواں مالی سال کے دوران پیاز کی شاندار پیداوارکے باعث برآمد میں اضافہ کا امکان ہے۔