درجہ حرارت میں اضافے کے بعد دریاوں میں پانی کے بہائو میں نمایاں اضافہ

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد 2 لاکھ 40 ہزار500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 10ہزار500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا

پیر 4 جون 2018 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) درجہ حرارت میں اضافے کے بعد مختلف دریاوں میں پانی کے بہائو میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف آبی ذخائر میں 2لاکھ40ہزار500کیوسک پانی کی آمد اور2لاکھ 10ہزار500کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد1400.81فٹ ریکارڈ کی گئی جو ڈیم میں پانی کی کم سے کم سطح سے 20فٹ 81انچ بلند ہے، ڈیم میں پانی کی آمد95ہزار600کیوسک اوراخراج 70 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1086.75فٹ ریکارڈ کی گئی جو ڈیڈ لیول سے 46.75فٹ بلند ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 41ہزار900 کیوسک اوراخراج 38ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔کالاباغ، تونسہ اورسکھر سے بالترتیب 1لاکھ20 ہزار400، 69ہزار200اور11ہزار400کیوسک پانی کااخراج ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :