ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 3274 ارب روپے سے زائد کے محصولات جمع کئے، مجموعی محصولات میں 15 فیصد اضافہ

پیر جون 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 3274 ارب روپے سے زائد کے محصولات جمع کئے۔ ایف بی آر کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مجموعی محصولات میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں محصولات کے حجم 2854 ارب روپے تھا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مئی 2018ء میں 351 ارب روپے جمع کئے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران ایک سو ارب روپے سے زائد کے ری فنڈز بھی جاری کئے ہیں۔گزشتہ مالی سال کے 12 ماہ میں 54 ارب روپے کے ری فنڈز جاری کئے گئے تھے۔ ایف بی آر نے اب تک حاصل ہونے والے محصولات میں اضافہ کے رجحان کے پیش نظر سالانہ ریونیو ہدف با آسانی حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :