افطاری میں تلی ہوئی اور مصالحہ دار اشیاء خورود نوش سے پرہیز کریں، طبی ماہرین

پیر 4 جون 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) طبی ماہرین نے روزہ داروں کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ افطاری میں تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں اورپکوڑے ،سموسے اور کچوری کو افطاری کا حصہ نہ بنایا جائے جبکہ مصالحہ دار اشیاء خورود نوش بھی استعمال نہ کی جائیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر بشیر مہدی نے کہا ہے کہ افطاری کرتے ہوئے زیادہ ٹھنڈا اور کھٹا شربت استعمال نہ کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے گلہ خراب اورپھر بخار ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افطاری سادہ کی جائے اور کھانے میں سبزیوں کا استعمال کیا جائے جبکہ گوشت صرف ضرورت کے مطابق ہی کھایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ روزہ دار گھی میں پکی ہوئی اشیاء کا استعمال بھی کم سے کم کریں بلکہ عام زندگی میں بھی تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز ہی کیا جائے کیونکہ چکنائی کا استعمال بہت سے بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :