چینی سفاتخانہ کے اہلکار کی طرف سے لائی گئی چینی باشندے کی لاش پمز ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دی گئی

لاش12روز پرانی ہے، سفارتخانہ کی طرف سے جواب موصول ہونے کے بعد پوسٹمارٹم کیا جائے گا، ترجمان پمز ہسپتال

پیر 4 جون 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) پمز ہسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی سفاتخانہ کے اہلکار کی طرف سے لائی گئی چینی باشندے کی لاش ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دی گئی ہے۔ پیر کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان وسیم خواجہ نے بتایا کہ پولیس لاش سے متعلق معلومات اور موت کی وجہ دریافت کرنے کے لئے مزید معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ہسپتال انتطامیہ نے چینی باشندے کی لاش کی ہسپتال منتقلی کے معاملہ سے متعلق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چینی سفارتخانہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ ڈاکٹروسیم خواجہ نے بتایا کہ چینی سفارتخانہ کی طرف سے جواب موصول ہونے کے بعد پوسٹمارٹم کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع سے رابطہ پر معلوم ہوا ہے کہ لاش12روز پرانی ہے جسے چینی سفارتخانہ کے ایک اہلکار نے ہسپتال منتقل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :