پاکپتن میں سلنڈر دھماکہ،ایک شخص ہلاک

پیر جون 16:20

پاکپتن۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) گاڑی میں لگا سلنڈر دھماکے سے پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال روڑ پاکپتن پر واپڈا گرڈ اسٹیشن کے قریب چک ملک پور کا رہائشی الیکڑیشن ساجد گاڑی اسٹارٹ کرکے اس کے اگلے حصہ میں لگے ائر کنڈ یشنر (اے سی) کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک اس میں لگا گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ، جس کے آہنی ٹکرا اس کے سر میں لگا جس سے الیکڑیشن ساجد شدید زخمی ہو گیا ، ریسکیو1122 نے اس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن داخل کیا، بعدازاں تشویش ناک حالت کے پیش نظر اس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :