پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا

پیر جون 16:20

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 15رکنی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ،2 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 12جون اور دوسرا 13جون کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کیا جس میں فخر زمان ،احمد شہزاد ،حارث سہیل ،شعیب ملک ،آصف علی ،حسین طلعت ،سرفراز احمد ( کپتان )،فہیم اشرف ،شاداب خان ،محمد نواز ،محمد عامر ،حسن علی،راحت علی ،عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔۔ٹی ٹونٹی ٹیم میں صرف بابر اعظم زخمی ہونے کی وجہ سے جگہ نہیں بناسکے ،ان کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔