فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام پرپشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایجوکیشن پروگرام کا آغاز

پیر 4 جون 2018 16:20

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) زلمی فاؤنڈیشن اور ہائیر پاکستان نے فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کے پر مسرت موقع پر ان علاقوں میں ایجوکیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں خیبر ایجنسی‘ مہمند‘ باجوڑ‘ کرم ایجنسی‘ شمالی وزیرستان جنوبی وزیرستان اور اورکزئی میں اسکول طلبا کو بیس ہزار سے زائد اسکول بیگز گفٹ کیے گئے، پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں گراس روٹ لیول پر کھیل اور تعلیم کے شعبے میں بہتری اور فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

زلمی فاؤنڈیشن کے تحت ہائیر زلمی ہنڈرڈ پچز پروجیکٹ کے تحت خیبر پختونخواہ میں گراس روٹ لیول پر سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ زلمی اسکول لیگ کے ذریعے نوجوان کرکٹرز اور اسکول طلبا کو ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دیا گیا ،ایجوکیشن پروگرام کے تحت تعلیم کے شعبے میں بھی پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن اپنا کردار ادا کریں گے۔