سکالر ، مترجم اور افسانہ نگار ڈاکٹر محمد عمر میمن کے انتقال پر ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف کا اظہار تعزیت

پیر 4 جون 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) امریکہ میں مقیم اردو کے ممتاز و منفرد پاکستانی سکالر ، مترجم اور افسانہ نگار ڈاکٹر محمد عمر میمن کے انتقال پر ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عربی زبان کے عالمی شہرت یافتہ سکالر علامہ عبدالعزیز میمن کے صاحبزادے تھے۔

(جاری ہے)

عمر میمن ایک عرصے سے امریکہ میں مقیم تھے۔

وہ شکاگو وسکانسن سے ایک تاریخی رسالہ ’’مطالعات ادب اردو‘‘ بھی نکالتے تھے، جس کو دنیا کے علمی حلقوں میں پڑھاجاتاہے۔ ڈاکٹر عمر میمن نے دنیا بھر کے ناول نگاروں کو اردو میں منتقل کیا۔ انھوں نے لسانی موضوعات پر بھی قابل قدر تحریریں چھوڑیں اور کلاسیکی متون کے نہایت عمدہ ترجمے کیے۔ ان کا انتقال بلا شبہ اردو دنیا کا ایک بڑا نقصان ہے۔

متعلقہ عنوان :