نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام احمد عقیل روبی کی مرتب کردہ کتاب ’’علم و دانش کے معمار‘‘ کا چوتھا ایڈیشن شائع

پیر 4 جون 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام نام ورمصنّف احمد عقیل روبی کی مرتب کردہ 530صفحات کی اہم علمی کتاب ’’علم و دانش کے معمار‘‘ کا چوتھا ایڈیشن منصہ شہود پر آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

دو ہزار کی تعداد میں چھپنے والے تازہ ایڈیشن کی قیمت 450روپے ہے جسے ریڈرز بک کلب کے ممبران 55فیصد رعایت پر صرف 203روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔

اس میں ہومر، سقراط، افلاطون، ورجل، دانتے، موپساں، ٹالسٹائی، دستویفسکی، گورکی، ارسطو، دانتے سمیت 28عظیم فلاسفروں اور علم و ادب کے معماران کے فن و فکر ، ان کی زندگی کے حالات اور اُن کی علمی خدمات کا احوال شامل ہے ۔ یہ کتاب مقابلے کے امتحانات سمیت، تاریخ و تحقیق اور علم و ادب کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک بہترین خزینے کی حیثیت رکھتی ہے۔