پی آر اے نے سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی مد میں 100 ارب 20کروڑ روپے وصول کر لئے

پیر 4 جون 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی مد میں 100 ارب 20کروڑ روپے وصول کر لئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی آر اے نے گزشتہ سال 3جون تک سروسز پرعائد سیلز ٹیکس کی مد میں71 ارب 50کروڑ کے محصولات اکٹھے کئے جبکہ امسال اس کی وصولی اضافے سے 100ارب 20کروڑ روپے رہی ۔رواںسال مئی کے دوران مجموعی طور پر 14 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 7ارب 20 کروڑ اکٹھے ہوئے تھے۔۔ پی آر اے کے مطابق رواں سال کے مئی میں 94فیصد اضافی ٹیکس وصولی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :