Live Updates

قوم کرپٹ حکمرانوں سے نجات حا صل کر نے کیلئے 25جولائی کو پی ٹی آئی کوووٹ دیں ‘یاسمین راشد

مسلم لیگ (ن )کے لئے اس بار جیت ممکن نہیں ہوگی، انشاء اللہ پی ٹی آئی کرپٹ مافیا کو پورے ملک سے شکست دے گی

پیر 4 جون 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکز ی رہنما و امیدوار این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ قوم کرپٹ حکمرانوں سے نجات حا صل کر نے کے لیے 25جولائی کو پی ٹی آئی کوووٹ دیں ، عمرا ن خان ہی واحد سیاسی لیڈر ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتا ، قوم (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی حقیقت جان چکی ہے ،مسلم لیگ ن کے لئے اس بار جیت ممکن نہیں ہوگی، انشاء اللہ پی ٹی آئی کرپٹ مافیا کو پورے ملک سے شکست دے گی ۔

و ہ گزشتہ روز این اے 125کے حلقہ پی پی 150 یوسی 51کریم پارک میںچیئرمین رانا نسیم کی جانب سے پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطارپارٹی سے خطاب کررہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ حلقہ این اے 125 لاہور کا بڑا اہم حلقہ ہے،پچھلے 30 سال سے ملک کا وزیر اعظم اسی حلقے سے منتخب ہوا ، میاں نواز شریف نے اس حلقے کی عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ، مگر پچھلے 7 مہینوں میں اس حلقہ میں بہت ترقیاتی کام ہوئے ہیں،2 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ منظور ہوا تھا،جس کی وجہ سے اس حلقہ میں سڑکوں کو توڑ کر دوبارہ بنایا جارہا ہے جو کہ پری پول دھاندلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے مجھے حلقہ این اے 125 سے پارٹی ٹکٹ دیا ہے ،اس حلقے کے بہت سے دیرینہ مسائل ہیں پینے کے لئے صاف پانی، صحت کے مسائل اور تعلیم کا اس حلقہ میں کوئی پر سان حال نہیں ہے، ن لیگ نے اس حلقہ سے 30 سال جیت رہی مگر سوائے سڑکوں کو بنانے کے اس حلقہ میں کوئی کام نہیں ہوا،ن لیگ کی اس حلقہ میں اب وہ اہمیت نہیں رہی جو کبھی تھی ،اب صرف ان گرتی ہوئی دیواروں کو صرف ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کی صحیح معنوں میں نمائندہ جماعت ہے،ووٹ ایک مقدس امانت ہے آپ اس بار الیکشن میں ایماندار اور اچھی انسان کو ووٹ دینا جو کہ اسمبلی میں پہنچ کر آپ لوگوں کے حقوق کی بات کر سکے، پی ٹی آئی انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ اترے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات