ضلعی انتظامیہ احترا م رمضان آرڈیننس پر مکمل طور پر عمل درآمد کروائے‘ڈاکٹر شاہد صدیق

الیکشن کمیشن کا امیدواروںکی سکرو ٹنی نیب اور ایف آئی اے سے کر انے کا اعلان خو ش آ ئندہے‘رہنما تحریک انصاف

پیر جون 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پی پی 167میںتقریب میں خطاب کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ریلوے اسٹیشنز ، بس اسٹینڈز اور ہسپتالوں اور عوامی مقامات جہاں مسافر اور مریضوں کو رخصت ہوتی ہے لیکن غیر مسافر ، صحت مند اور روزہ خور افراد کی کثرت موجود ہوتی ہے جبکہ ان کے علاوہ مقامات ہو ٹلز ، چائے خانے دن کے اوقات میں کھلے ہوتے ہیں حکام بالا کی ناک کے نیچے ان مقامات پر کھلے عام احترام رمضان آرڈیننس کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ احترا م رمضان آرڈیننس پر مکمل طور پر عمل درآمد کروائے اور کھلے عام اشیاء خرودنوش کے استعمال کے کو کنڑول کرے۔

انہو ں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے امیدواروںکی سکرو ٹنی نیب اور ایف آئی اے سے کر انے کا اعلان خو ش آ ئندہے ۔انہو ں نے مز ید کہاکہ پاکستان اپنی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہے،اپنی بقا کیلئے اداروں کا تقدس پامال کرنے والے چوروں اور لٹیروں کو چھوڑ دیا گیا تو یہ آئین وقانون کی دھجیاں بکھیرنے کا عمل مزید تیز کردیںگے۔