احمدیار، پولیس کے چھاپے ،شراب کے چارکارخانے پکڑے گئے،4افراد گرفتار، 110لیٹرشراب اور بھاری مقدار میں لہن برآمد

پیر 4 جون 2018 16:30

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پولیس کے چھاپے ۔شراب کے چارکارخانے پکڑے گئے ۔4افراد گرفتار جبکہ 110لیٹرشراب اور بھاری مقدار میں لہن برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں73/EB میں تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ اوریاض احمد بھٹی نے ملازمین کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر شراب کشید کے مختلف کارخانوں پر چھاپے مارکر اعجاز ، منصب علی ، وسیم اور غلام مصطفی کو پکڑکر 110لیٹرشراب اوربھاری مقدار میں لہن برآمد کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے ایس ایچ او ریاض احمد بھٹی نے ’’این این آئی ‘‘ کو بتایا کہ ملزمان عید الفطر پر فروخت کیلئے شراب کشید کر رہے تھے اور اس کو پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں سپلائی کرناتھی۔