احمدیار، گیس سلنڈر پھٹنے سے 28سالہ ڈرائیور جاں بحق

پیر 4 جون 2018 16:30

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) گیس سلنڈر پھٹنے سے 28سالہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق گرڈ اسٹیشن کے نزدیک کار میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ڈرائیور ساجد ولد غلام رسول شدید زخمی ہوگیا اسے فوری طور پر طبی امدادکیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا پولیس مصرو ف تفتیش ہے ۔