چکوال، تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میںموٹرسائیکل کی بزرگ شہری کوٹکر ،موقع پر جاں بحق

پیر 4 جون 2018 16:30

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) 1122تھانہ سٹی چکوال کے علاقہ میں موٹرسائیکل کی بزرگ شہری کوٹکر جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

محمد اکرم ولد قمر دین سکنہ ڈھکو روڈ چکوال نے درخواست دی کہ اس کے والد قمر دین ولد محمد عالیم سکنہ ڈھکو روڈ چکوال گھر سے فروٹ منڈی گئے جب ریسکیو1122کے قریب پہنچے تو ایک موٹر سائیکل جس کو فخر عباس ولد محمد بشیر سکنہ ڈھکو روڈ عمر16/17سال نہایت غفلت و لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور اس کے والد کو ٹکر مار دی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔اے ای ٓئی ناصر محمود نے مقدمہ درج کر کے موٹر سائیکل سوار کی تلاش شروع کردی ہے جو موقع پر سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :