ساہیوال،میونسپل کارپوریشن ،کے مئیر اسد علی ، سابق ایم این اے کے بیٹے رائو آفتاب کے پٹرول پمپوں کو ڈیفالٹر قرار دے کر ان کے لائسنس منسوخ کر دئیے گئے

پیر جون 16:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے مئیر اسد علی خان ا ور سابق ایم این اے کے بیٹے رائو آفتاب کے پٹرول پمپوں کو ڈیفالٹر قرار دے کر ان کے لائسنس منسوخ کر دئیے گئے ۔یہ بات پاکستان بر ما شیل کے تر جمان نعمان احمد نے بتائی۔

(جاری ہے)

گر لز کالج مشن روڈ پر وا قع فلنگ اسٹیشن پر پٹرول مقررہ نر خوں سے سات روپے فی لیٹر مہنگا فروخت کر نے پر کمپنی کے منسوخ شدہ پمپ کی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔۔کمپنی جی ٹی روڈ پر بلوچ فلنگ اسٹیشن کی بیرون اڈہ لاریاں سے گر لز کالج روڈ پٹرول پمپ جلدکمپنی تحویل میں لے لے گی۔مقررہ نر خوں سے زائدقیمت پر پٹرول فروخت کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :