فضل الرحمان کو نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقرر ہونے پر کاٹی کی مبارکباد

ملک میں سب سے پہلے سندھ میں طویل باہمی مشاورت کے نتیجے میں اتفاق رائے سے نگران وزیر اعلیٰ کا انتخاب لائق تحسین ہے، ایس ایم منیر

پیر 4 جون 2018 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر طارق ملک، سینئر نائب صدر سلمان اسلم اور نائب صدر جنید نقی نے سندھ کے سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان کو نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ فضل الرحمان کا نام ان کے تجربے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے کہا کہ ملک میں سب سے پہلے سندھ میں طویل باہمی مشاورت کے نتیجے میں اتفاق رائے سے نگران وزیر اعلیٰ کا انتخاب لائق تحسین ہے۔ فضل الرحمان کو نگران حکومت میں کام کرنے اور الیکشن کرانے کاتجربہ ہے۔ وہ ایک غیر سیاسی اور تجربہ کار شخصیت ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ کی سب سے بڑی ذمہ داری منصفانہ انتخابات ہیں اور امید ہے کہ وہ بہتر انداز میں کام کرتے ہوئے صوبے میں بہترین کردار ادا کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔