لاہور میں گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کی تقسیم اور گندم وصولی کا عمل جاری ہے‘ڈپٹی کمشنر لاہور

پیر 4 جون 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) ڈ ی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ لاہور میں چاروں گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کی تقسیم اور گندم وصولی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ214490بار دانہ کی تقسیم اب تک عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ بار دانہ کی تقسیم کا88فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ گند م کی 212801بوریاں اب تک وصول کی جا چکی ہے اورگندم وصولی کا عمل87فیصد مکمل کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی بار دانہ کی تقسیم اور گندم وصول کا عمل جاری رہے گا۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ اے سی صاحبان اور محکمہ فوڈ افسران اس عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :