ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون

گرانفروشی پر45,500روپے جرمانہ عائد،46 افراد کے خلاف مقدمات درج،63 افراد گرفتار

پیر جون 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی1251مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر26دکانداروں کے چالان کیے جبکہ45,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،46افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر63افراد کو گرفتار کروایا گیا۔

(جاری ہے)

57افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :