یوم علیؓ کے موقع پر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

پیر 4 جون 2018 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) شہر قائد اور حیدرآباد میں امیر المومنین حضرت علی رضی اللی تعالی عنہ کی یوم شہادت کے موقع پر 21 رمضان المبارک کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 21 رمضان المبارک اور شہادت حضرتِ علیؓ کے موقع پر کراچی اور حیدرآباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈبل سواری پر پابندی کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی حیدرآباد کی سفارش پرسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی، تاہم خواتین، بزرگ، معذور افراد، 12 برس سے کم عمر بچے اور صحافی اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔