طلباء و اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

پیر 4 جون 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) ایم ایس ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی‘ جمیل پارک‘ شاہدرہ‘لاہورکے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ نسبت روڈ‘لاہور‘مدرسہ عثمان غنی‘ اوقاف کالونی‘ گرین ٹائون‘لاہور‘جامعہ غوثیہ علوم القرآن‘ ٹائون شپ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 107تھی۔

متعلقہ عنوان :