Live Updates

رمضان المبارک ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ ون یونٹ نے جیت لیا

پیر 4 جون 2018 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے جانے والے "رمضان المبارک SSBٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کا ٹائٹل ون یونٹ کلب نے اومیگا کلب کو 42-39پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا ،فاتح کلب کی جانب سے طلال احمد 15،تشفین زیدی 13،کاشف سرور نے 9پوائنٹس جبکہ اومیگا کلب کی جانب سے عزیر ندیم 15،تیمور ظہیر 13اور طاہر نقاش نے 4پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

فائنل میچ کے اختتام پر آرام باغ کورٹ پر تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی چیئر مین بلدیہ جنوبی ملک فیاض نے فاتح ،رنر اپ شرکت کرنے والی ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافیاں اور کھلاڑیوں میں ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ریفری ایسوسی ایشن کو 50ہزار روپے نقد اور مین آف دی ٹورنامنٹ طلال احمد اور مین آف دی میچ تشفین زیدی کو خصوصی ٹرافی اور نقد انعام دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئر مین بلدیہ جنوبی ملک فیاض نے اعلان کیا کہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کی توسیع اور نئی فیلڈ لائٹس نصب کئے جائیں گے انہوںنے کہاکہ تمام کھیلوں سمیت باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ اور سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ملک فیاض نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوامی کی فلا ح و بہبود کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ہمیشہ اقدامات کئے ہیں کرتی رہے گی ملک فیاض نے شاندار باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے مہمان خصوصی چیئر مین بلدیہ جنوبی ملک فیاض کا آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا غلام محمد نے رمضان المبارک باسکٹ بال ایونٹ کے انعقاد میں تعاون پر سندھ اسپورٹس بورڈ خصوصاً سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اس موقع پر جمیل احمد شمسی ،سجاس کے صدر طارق اسلم ،حبیب حسن بلوچ ،آصف عظیم ،انجینئر محفوظ الحق ،عبدالناصر ،محمد یعقوب ،عبدالحمید اور دیگر موجود تھے ۔

فائنل میچ میں ریفریز کے فرائض غلام محمد ،محمد شبر اور ممتاز احمد نے انجا م دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،زاہد ملک ،ظفر اقبال اور نزاکت خان تھے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن آرام باغ کلب ،چوتھی پوزیشن عسکری الفاذ کلب ،پانچویں پوزیشن کراچی کولٹس جبکہ چھٹی پوزیشن نیشنل کلب نے حاصل کی ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات