پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر MyJourneyWithKhan کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انوکھی مہم کا آغاز کر دیا

عمران خان کے ہزاروں فینز نے عمران خان سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر کے ویڈیوز اپلوڈ کر دیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر جون 16:37

پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر  MyJourneyWithKhan کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انوکھی مہم کا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04جون 2018ء) پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر MyJourneyWithKhan کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انوکھی مہم کا آغاز کر دیا۔ عمران خان کے ہزاروں فینز نے عمران خان سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر کے ویڈیوز اپلوڈ کر دیں۔تفصیلات کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں۔جو عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے رہتے ہیں۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے اس حوالے سے ایک انوکھی کمپین لانچ کرتے ہوئے عمران خان کے فینز سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ اپنے سفر کے بارے میں ویڈیو ز بنا کرMYJOURNEYWITH IMRANKHAN # کے ہیش ٹیگ کیساتھ سوشل میڈیا پرپوسٹ کریں ۔جسکے بعد چند ہی گھنٹوں میں فینز نے سینکڑوں ویڈیو ز اپلوڈ کر کے اپنے سفر کی داستان سنا دی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے بھی اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا عمران خان کے ساتھ سفر اس وقت شروع ہوا جب وہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔اور میں نے چار سال پہلے پاناما کیس کے حوالے سے ان کے ساتھ سیاسی جدو جہد کا آغاز کیا۔اور اب 25جولائی کو تبدیلی آ رہی ہے۔اور صرف تبدیلی نہیں آ رہی بلکہ عمران خان کی حکومت آ رہی ہے۔اور میں تمام خواتین و حضرات کو یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ موقع آپ کو پھر پانچ سال بعد ملے گا۔

تبدیلی آپ کے دروازے پر ہے اور آپ اس تبدیلی کو گلے لگا لیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف رامش اصغر کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف میں تب شمولیت اختیار کی جب میں 14 سال کا تھا تب پاکستان مسائل سے دو چار تھا اور اس صورتحال میں عمران خان پاکستان کے لیے امید کی کرن بن کر ابھرے۔۔عمران خان نے پاکستان میں تمام چور اور لٹیروں کو بے نقاب کیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا سمیرا جمیل کا کہنا ہے کہ میرا تعلق کراچی سے ہے اور میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ ہوں۔اور میرا عمران خان کے ساتھ سفر 2013 سے شروع ہوا۔اور عمران خان ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ میں قربا چار سال سے تحریک انصاف کے ساتھ ہوں اور عمران خان کے ساتھ ایک مقصد کا احساس ہوتا ہے اور اگلے الیکشن میں عمران خان اس ملک کو کرپٹ سیاست دانوں سے نجات دلوائیں گے۔