حضرت علی المرتضیؓ کا یوم شہادت (کل) مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا

پیر 4 جون 2018 16:40

سرگودھا۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیؓ کا یوم شہادت (کل) مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ، ملک بھر میں یوم شہادت علیؓ کے حوالہ سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مختلف امام بارگاہوں میں مجلس عزاء برپا ہونگی جس کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔