سرگودھا،ریجنل پولیس آفس میں تقسیم انعامات کی تقریب

پیر 4 جون 2018 16:40

سرگودھا۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) آر پی او سرگودھا ڈاکٹر اخترعباس نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں ریجنل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی، جس میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا ڈاکٹر اخترعباس نے کہا کہ بہتر کارکردگی پر افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور غفلت پر سزا ملے گی ، تقریب کے آخر میں ڈاکٹر اخترعباس نے پولیس افسران اور اہلکاروں میں نقد انعاما ت و تعر یفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :