صاف پانی کمپنی کیس‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی بجائے ان کے نمائندے امیر افضل نیب میں پیش، سوالات کے جواب جمع کروائے

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو 25 جون کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے، ترجمان نیب

پیر جون 16:40

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں نیب لاہور کی طرف سے کئے گئے نوٹس پر پیر کے روز نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ان کے نمائندے امیر افضل پیش ہوئے اور نیب لاہور کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات جمع کروائے۔نیب ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو 25 جون 2018ء کو دوبارہ صاف پانی کرپشن کیس کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔