سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی میں رانا ثناء اللہ خان‘ خواجہ عمران نذیر‘ ملک محمد احمد خان‘ میاں محمودالرشید‘ محمد سبطین خان اور محمد شعیب صدیقی شامل، اجلاس6 جون کو ہوگا وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایڈمرل(ر)محمد ذکا ء اللہ اور جسٹس(ر) محمدسائر علی جبکہ سابق اپوزیشن لیڈر کی جانب سے پروفیسر حسن عسکری رضوی اورایاز امیر کے نام پیش

پیر جون 16:40

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی۔ پیر کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثناء اللہ خان‘ خواجہ عمران نذیر‘ملک محمد احمد خان‘میاں محمودالرشید‘محمد سبطین خان اورمحمد شعیب صدیقی کمیٹی میںشامل ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ کمیٹی پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر کریگی جن کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایڈمرل(ر)محمد ذکا ء اللہ اور جسٹس(ر) محمدسائر علی کے نام پیش کئے گئے ہیں جبکہ سابق اپوزیشن لیڈر کی جانب سے پروفیسر حسن عسکری رضوی اورایاز امیر کے نام دئیے گئے ہیں۔مذکورہ کمیٹی کا اجلاس6 جون بروز بدھ کو 12:30بجے کمیٹی روم اے اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہوگا۔مذکورہ کمیٹی تین دن کے اندر اندر نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر کرینگے۔