صاف اور شفاف الیکشن ہوئے تو ن لیگ کو ہرانا مشکل ہے،حنا پرویز بٹ

پیر جون 16:40

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن ہوئے تو ن لیگ کو ہرانا مشکل ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کا ٹارگٹ دہشتگردی ،،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور آئینی مدت پورا کرنا تھا۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف نے تینوں ٹارگٹ کامیابی سے پورے کیے ہیں،گزشتہ الیکشن کی نسبت 25جولائی کو مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف اس وقت انتشار کا شکار ہو چکی ہیں ،مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت کو کم کرنے کیلئے تمام ہربے استعمال کیے گئے لیکن اس کے باوجود پارٹی کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے،اگر شفاف الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ(ن) کو دوبارہ حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔