پالیسی سازوں کو آبادی کی شرح میں خطرناک اضافے سے آگاہ کرنے کیلئے پاپولیشن کمیشن اور پاپولیشن ٹاسک فورس قائم کی جائیگی

پیر 4 جون 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) حکومت پالیسی سازوں کو آبادی کی شرح میں خطرناک اضافے سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے پاپولیشن کمیشن اور پاپولیشن ٹاسک فورس قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

آئندہ مالی سال کے لئے ایک دستاویز میں منصوبوں کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آبادی کی صورتحال پر قابو پانے اور خاندانی منصوبہ بندی کے لئے کئی تاریخی اور اہم ترین اقدامات کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :