کراچی میں پانی کی قلت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے، نگران وزیراعلی سندھ

پیر 4 جون 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمن نے کہاہے کہ کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے کینجھر جھیل کی سطح آب ٹھیک رکھیں، پانی کی قلت ہے تو مینجمنٹ کو تقویت دیں۔ انھوں نے بات پیرکو وزیراعلی ہائوس میں آبپاشی کے مسائل سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری رضوان میمن، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری اعجاز خان، سیکرٹری آبپاشی جمال شاہ و دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ میں پانی کی قلت کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی میں پانی کی قلت کے مسئلے کو حل کیا جائے۔ انھوں نے سیکرٹری آبپاشی جمال شاہ کو پانی کی قلت ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بدین اور دیگر تیل-انڈ میں قلت آب کو منظم کرتے ہوئے علائقوں میں پانی پہنچائیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکریٹری آبپاشی جمال شاہ نے نگران وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کو اس وقت 36 ہزار 450 کیوسک پانی مل رہا ہے جوکہ شیئر کے حساب سے 35 فیصد بنتا ہے جبکہ معاہدے کے حساب سے 1 لاکھ 6 ہزار 300 کیوسک پانی ملنا ہیتاہم وزیراعلی سندھ کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ 15 جون تک پانی کی صورتحال بہتر ہوجائے گی، وقتا فوقتا بہتری بھی آرہی ہے۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری رضوان میمن نے کہا کہ کراچی میں پانی کی فراہمی کی نگرانی میں خود کرتا ہوں، کراچی کو باقائدہ پانی مل رہا ہے، جہاں پانی کی قلت ہے وہاں ٹینکرز سے پانی پہنچایا جا رہا ہے۔