این اے 208 کے لیے نامزدگی فارم 4 جون سی8جون تک حاصل کیے جاسکتے ہیں، ریٹرننگ آفیسر برائے این اے 208

پیر 4 جون 2018 16:40

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج II ، ریٹرننگ آفیسر برائے این اے 208 عبدالرحمن قاضی کے دفتر کے اعلامیے کے مطابق این اے 208 کے لیے نامزدگی فارم 4 جون سی8جون تک حاصل کیے جاسکتے ہیں جبکہ 8 جون کو نامزدگی فارم جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کردی جائے گی ۔

(جاری ہے)

امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 14 جون مقرر کی گئی ہے جس کے بعد فارموں کی منظوری اور مسترد کرنے کی اپیل کی تاریخ 19 جون مقرر کی گئی ہے جس پر اپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے فیصلے کے لیے 26 جون آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے اور 27 جون کو نظر ثانی شدہ فہرست لگائی جائے گی اسی طرح امیدواروں کی جانب سے دستبرداری کے لیے 28 جون مقرر کی گئی ہے جس کے بعد 29 جون کو این اے 208 میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی نشانات کے ساتھ فہرست لگائی جائے گی ۔